قسط۔۔۔۔1
*🏵 استقبال ماہ رمضان 🏵*
اللہ تبارک وتعالی کا کروڑ ہا کروڑ شکر واحسان ھے کہ اس نے ہمیں پھر سے ماہ رمضان المبارک کی مسعود ومبارک ساعتیں نصیب فرمائی ۔ ماہ رمضان المبارک جو ہم پر اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے ،اس کی آمد پر اسی طرح خوشی و مسرت کا اظہار اور استقبال کے لیے ایسا ہی ذوق وشوق ہو نا چاہیے جیسا کہ اس کاحق ہے۔
حضرت سیدنا ابراہیم برہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول محتشم رحمت عالم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کو خوش خبری سناتے ہوئے ارشاد فر مایا کر تے تھے کہ رمضان کا مہینہ آگیا ہے جو کہ بہت ہی بابرکت ہے۔۔ اللہ تبارک و تعالی نے اس کے روزے تم پر فرض کیے ہیں۔اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جا تے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں ۔سر کش شیطانوں کو قید کردیا جا تا اس میں ایک رات شب قدر ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے ۔( تنبیہ الغافلین)
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ رمضان المبارک کے آنے سے خوش ہونے والے کو اللہ عزوجل قیامت کے غم سے بچائے گا۔( انیس الواعظین )
امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ رمضان المبارک کا مہینہ تشریف لاتا تو فرمایا کرتے " اس مہینے کو خوش آمدید ھے جو ہمیں پاک کرنے والا ھے پورا رمضان خیر ہی خیر ھے۔دن کا روزہ ہو یا رات کا قیام ۔اس مہینے میں خرچ کرنا جہاد میں خرچ کرنے کا درجہ رکھتا ہے۔۔ (تنبیہ الغافلین)
🖋المرسل۔۔۔۔کلیم احمد قادری
🔹رضائے مصطفے اکیڈمی 🔹
دھرن گاؤں ضلع جلگاؤں مہاراشٹر
0 تبصرے