قسط۔۔۔2
*💠برکات ماہ رمضان💠*
اسلامی سال کا نواں مہینہ رمضان المبارک ھے جو بڑی رحمتوں برکتوں والا ہے۔ اللہ تبارک وتعالی کا ہم پر کتنا بڑا احسان عظیم ہےکہ ہمیں امت محمدیہ میں پیدا فرما کر رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت سے سر فراز فرمایا۔ اس کی ہر ساعت رحمت و برکت بھری ہے۔اس مہینے میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا کر دیا جا تا ہے۔ایک حدیث پاک کےمطابق ایک بار درود شریف پڑھیں توایک لاکھ درود شریف کا ثواب ملتاہے۔ایک اور حدیث میں آتا ہے جو کوئی رمضان المبارک میں ایک بار سبحان اللہ کہے اس کو اس قدر ثواب ملے گا جو غیر رمضان میں ایک لاکھ بار کہنے پر ملتا ہے۔ اسی ماہ میں قرآن مجید کا نزول ہوا اور اسی ماہ میں ایک رات لیلتہ القدر ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے۔اس ماہ میں مرنے والا مومن سوالات قبر سے محفوظ رہتا ہے۔
سبحان اللہ ۔۔۔سبحان اللہ
اس ماہ مبارک کی نعمتوں، برکتوں کے حصول کے لیے چند تجاویز پیش خدمت ھے۔
🔹 پنج وقتہ باجماعت نماز خشوع وخضوع اور اطمینان وسکون کے ساتھ پابندی سے ادا کیجیے۔
🔹نماز و روزے کے مسائل کو اچھی طرح کسی مستند عالم دین سے سیکھے یا کسی مستند کتاب سے ضرور مطالعہ کریں کہ ان کا سیکھنا نہایت اشد ضروری ھے۔
🔹 تلاوت قرآن مجید تجوید و ترتیل کے ساتھ روزانہ پڑھنے کو اپنا معمول بنائیں۔۔
🔹 قرآن مجید مع ترجمۂ کنزالایمان پڑھنے کی عادت بنائیں۔ جو سورتیں نماز میں ہم تلاوت کرتے ہیں اس کا ترجمہ بار بار پڑھ کر یاد کرلیں۔
🔹 روزوں میں فضولیات ولغویات سے بچیں،اپنے قیمتی وقت کو نیک کاموں میں گذاریں۔
🔹سحری وافطار میں وقت کا خاص خیال رکھیں۔ذراسی کوتاہی یا جلد بازی سے اپنے روزوں کو ضائع نہ کریں۔
🔹اپنی قضا نمازوں کا شمار کرکے اس کی ادائیگی کی نیت کریں اور آج ہی سے روزانہ زیادہ سے زیادہ قضا نماز ادا کرنے کی کوشش کریں۔
🔹اس ماہ مبارک میں غریبوں، محتاجوں، ضرورت مندوں،اپنے عزیز و اقارب اور پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں۔۔
🔹 اکثراحباب اس ماہ مبارک میں اپنی زکوۃ نکالتے ہیں لہذا نہایت باریکی سے اپنے مال کا حساب لگا کر صحیح طریقے سے نہایت خوش دلی سے اپنی زکوۃ نکالیں اور اسے مستحقین تک ذمہ داری سے پہنچائیں۔
🔹 روزانہ افطار سے پہلے یا کسی اور وقت میں اپنے اہل وعیال کو کسی مستند کتاب سے درس کا اہتمام کریں۔
🔹نماز تہجد، اشراق وچاشت ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہمیں قرب خداوندی نصیب ہو۔
🔹بعد نماز تراویح روزانہ سورۂ ملک کی تلاوت کریں کہ اس کی بڑی فضیلت ھے ۔
🔹حقوق العباد جو ہمارے ذمے ہیں اسے ادا کریں۔۔
اللہ تبارک و تعالی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمیں اسلامی زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
🌺المرسل۔کلیم احمد قادری
🔹رضائے مصطفے اکیڈمی🔹
0 تبصرے