چاند دیکھنا
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کرو اور چاند دیکھ کر افطار (عید) کرو۔اور اگر ابر ہو تو شعبان کی گنتی تیس پوری کرلو۔ (بخاری و مسلم )
🔹مسئلہ۔۔پانچ مہینوں کا چاند دیکھناواجب کفایہ ہے۔..شعبان، رمضان، شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ۔
🔹چاند دیکھ کر دعا پڑھیں۔۔۔جو نیچے درج ھے۔
🔹جو شخص ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرحمدوثنا بجا لائے اور سات مرتبہ سورہ فتح پڑھ لے تو اسے مہینہ بھر آنکھوں میں کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہوگی۔( نزہتہ المجالس ج اص 575)
آج 29 شعبان المعظم ھے چاند دیکھنے کی کوشش کیجیے۔۔۔
🖋کلیم احمد قادری
💠رضائے مصطفے اکیڈمی 💠
دھرن گائوں، ضلع جلگاؤں،مہاراشٹر
0 تبصرے