🎇 لیلۃ الجائزہ 🎇
عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد ہر طرف خوشی و مسرت کا ماحول بن جاتا ھے ایک مہینے کے سخت امتحان میں کامیاب ھو کر ایک مسلمان کا خوش ہونا فطری بات ھے۔
چنانچہ عیدالفطر کی رات انعام و اکرام کی رات ہوتی ہے اور اسے لیلۃ الجائزہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔۔
حدیث پاک میں ہے حضرت سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا "جب عیدالفطر کی مبارک رات تشریف لاتی ہے تو اسے لیلتہ الجائزہ ،انعام کی رات کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ جب عید کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالی اپنے معصوم فرشتوں کو تمام شہروں میں بھیجتا ہے چنانچہ وہ فرشتے زمین پر تشریف لا کر سب گلیوں اور راہوں کے سروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس طرح ندا دیتے ہیں۔"ائے امت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اس رب کریم کی بارگاہ کی طرف چلو جو بہت ہی زیادہ عطا کرنے والا ھے اور بڑے سے بڑا گناہ معاف فرمانے والا ھے۔"
تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے کہ جس نے عیدین کی رات یعنی شب عید الفطر اور شب عید الضحی قیام کیا اس دن اس کا دل نہیں مرے گا جس دن لوگوں کے دل مر جائیں گے۔۔
آخری قسط۔۔۔۔۔32
💠 *عید الفطر* 💠
عید الفطر کا دن بندۂ مومن کے گناہوں کی بخشش اور انعام و اکرام کا دن ہوتا ہے بہ شرط یہ کہ بندۂ مومن شرعی حدود میں رہ کر عید کی خوشیاں منائیں۔ اس روز خوشی کا اظہار کرنا سنت ہے۔حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں جب عید آتی ہے شیطان چلا چلا کر روتا ہے اس کی بدحواسی دیکھ کر تمام شیاطین اس کے گرد جمع ہو کر پوچھتے ہیں اے ہمارے سردار تو کیوں غضب ناک ہے ۔وہ کہتا ہے کہ اللہ تعالی نے آج کے دن امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخش دیا ہے لہذا تم انھیں لذتوں اور خواہش نفسانی میں مشغول کردو۔ لہذا شیطان کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنی عید کو شریعت کے مطابق منائیں۔۔
*نماز عید کے بعد ضرور پڑھیں*
نماز کے بعد ۳۰۱ مرتبہ *"سبحان اللہ وبحمدہ "* پڑھ کر مرحومین کو ایصال ثواب کریں۔اس کی فضیلت میں ھے کہ جو شخص عید کے دن تین سو ایک مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھےاور فوت شدہ مسلمانوں کی ارواح کو اس کا ثواب ہدیہ کرے تو ہر مسلمان کی قبر میں ایک ہزار انوار داخل ہوتے ہیں اور جب وہ پڑھنے والا خود انتقال کرے گا تو اللہ تعالی اس کی قبر میں بھی ایک ہزار انوار داخل فرمائے گا
( مکاشفۃ القلوب ص ۳۰۸)
تمام ذکر واذکار کے بعد اپنے لیے، اپنے مرحومین اور تمام امت مسلمہ کی بہتری کے لیے دعا کریں۔
🖋 المرسل: کلیم احمد قادری
💠 رضائے مصطفے اکیڈمی 💠
0 تبصرے