Ad

شب قدر لیلۃ القدر

 

شب قدر لیلۃ القدر


قسط۔۔25

        💠 *شب قدر* 💠

          رمضان المبارک کی راتوں میں ایک ایسی رات بھی ہے جس میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے ۔اس مقدس شب کا نام شب قدر(لیلتہ القدر )ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں شب قدر کی شان میں مکمل ایک سورت نازل فرمائی ہے ارشاد باری تعالی ہے( ترجمہ )بے شک ہم نے اسے شب قدر میں اتارا اور تم نے کیا جانا کیا ہے شب قدر، ہزار مہینوں سے بہتر اس میں فرشتے اور جبرئیل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ۔۔وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔

(سورہ قدر، پ30، ترجمہ کنزالایمان )

            حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں یعنی اکیس، تیئس، پچیس، ستائیس اور انتیسویں شب میں شب قدر کو تلاش کرو۔( بخاری شریف )     

           حضرت سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے نزدیک رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب کو شب قدر ہوتی ہے۔

                   شب قدر میں تلاوت قرآن ، اذکار اور نوافل کی کثرت کرنا چاہیے ۔جتنا ہو سکے خوب خوب عبادت کرکے رب کو راضی کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔۔گناہوں سے توبہ کرنا چاہیے۔اور اس رات میں قضا نمازیں ادا کرنا بہتر ھے کہ جس کے ذمہ قرض باقی ہو اس کی نفل قبول نہیں ہوتی ۔۔



قسط۔۔۔۔۔26


   💠 شب قدر کی فضیلت 💠


          شب قدر کی عظمت و بزرگی کی سب سے بڑی وجہ نزول قرآن ھے۔ قرآن مقدس اللہ تبارک و تعالی نے رمضان المبارک کی شب قدر میں لوح محفوظ سے پہلے آسمان پر نازل فرمایا اور پھر تقریبا تئیس برس کی مدت میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر اسے بتدریج نازل فرمایا۔

          حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" جو شب قدر میں ایمان و یقین کے ساتھ قیام کرے تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔" بخاری شریف ۱/۲۵۵

           حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب لیلۃ القدر آتی ھے تو جبرئیل علیہ السلام فرشتوں کی ایک جماعت کے ساتھ نازل ہوتے ہیں اور ہر اس بندے پر رحمت بھیجتے ہیں اور بخشش کی دعا کرتے ہیں جو کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول ومصروف ہوتا ہے۔


⭐ بعد نماز عشاء سات بار انا انزلنا کی سورت پڑھیں۔ فضیلت: ہر مصیبت سے نجات ملے، ہزار فرشتے اس کے لیے جنت کی دعا کرتے ہیں۔

       اللہ تبارک و تعالی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہم گنہ گاروں کو لیلۃ القدر کی قدر کرنے اور اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔    


   🔹المرسل : کلیم احمد قادری  

  💠 رضائے مصطفے اکیڈمی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے